عمران خان الیکشن نہیں بلکہ ملک میں فساد اور خون چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

29 Oct, 2022 | 02:00 PM

Ansa Awais

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ہرجانے کے مقدمے میں مفرور ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں اور عمران خان الیکشن نہیں بلکہ ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر فساد برپا کرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی جبکہ عمران خان پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 5 سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈڈ فتنے کا غلام بننے سے انکار کر دیا اور این آر او نہیں دیا۔ عمران خان رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لیے کیوں گئے؟

مزیدخبریں