(مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور حماد اظہر کی کنٹینر پر بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں اسد عمر اور حماد اظہر کو بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مارچ میں شرکا کی تعداد پر بحث ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پیچ پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کے درمیان بحث کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ناکام ہونے والوں کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔
"Failure has no friends" pic.twitter.com/BOwqFqTzLq
— PML(N) (@pmln_org) October 28, 2022
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کسی نے تبصرہ کیا اسد عمر مقامی رہنماؤں پر ناراض ہیں کہ شرکا کی تعداد کم کیوں ہے لیکن ویڈیو کلپ میں کسی قسم کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔
اسد عمر کا کہنا تھا معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا، دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش تھے۔