ویب ڈیسک:پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے فخر سے اپنی طلاق کے بعد پہلی بار انٹرویو دیا ہے۔
ثناء فخر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر طلاق کے بعد پہلی بار بطور مہمان شرکت کی اور سوال پوچھے جانے پر اپنی طلاق سے متعلق بات بھی کی۔ اداکارہ ثناء سے شو کی میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ اس سال بہت بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بڑی بڑی سلیبریٹیز کی طلاق کی خبریں آ رہی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔
متھیرا نے ثناء سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ بھی بس سوشل میڈیا پر آئیں اور طلاق کا اعلان کر دیا، میں اس لیے یہ سوال کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں۔