ویب ڈیسک: امریکی کانگریس (ایوان زیریں) کی اسپیکرنینسی پیلوسی کے گھر پر حملے میں ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نینسی پیلوسی اور ان کے خاندان کی مستقل رہائش سان فراسسکو میں ہے۔جمعے کے روز ڈیوڈ ڈیپاپے نامی شخص ان کے گھر میں بلا اجازت گھس آیا، جب اسے بتایا گیا کہ نینسی پلوسی گھر پر نہیں تو اس کا کہنا تھا کہ وہ ان کی واپسی تک وہیں انتظار کرے گا۔ڈیوڈ ڈیپاپے نے اس دوران گھر کے سامان اور ان کے شوہر پال پیلوسی کو ہتھوڑے سے نشانہ بنالیا۔ اسی دوران پولیس کو بھی اطلاع کردی گئی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیوڈ ڈیپاپے کو حراست میں لے لیا جب کہ پال پیلوسی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔پولیس اور دیگر اداروں کا کہنا ہے کہ برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ڈیوڈ ڈیپاپے نسل پرستی کے حوالے سے سخت خیالات رکھتا ہے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی ہے۔
امریکا کے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔جو بائیڈن نے نینسی پیلوسی پر ہونے والے حملے کو حملے کو بزدلانہ حرکت قرار دیاہے۔