چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااعلان کردیا

29 Oct, 2022 | 09:58 AM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ’میں توشہ خانہ اور فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر پر اربوں روپے کا ہرجانہ کروں گا۔‘انھوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر بد دیانت آدمی ہے، وہ پی ڈی ایم سے مل کر منصوبہ بندی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ جاری ہے، گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف نے ایم اے او کالج روڈ پر خطاب میں کہا کہ پہلے روز کے سفر کا داتا دربار پر اختتام کیا جا رہا ہے، اور حقیقی آزادی ملنے تک یہ سفر جاری رہے گا۔

 انہوں نے کہا بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، ہم اندرونی و بیرونی کسی بھی طرح کی غلامی کرنے کو تیار نہیں ہیں، اب ہم کسی کا ظلم نہیں سہیں گے، اور امریکی چمچوں، پاکستان کے ڈاکوؤں کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے کہا قیام پاکستان کے بعد سے یہ سب سے بڑا انقلاب ہے، یہی انقلاب پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کرے گا، حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلا مرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔

مزیدخبریں