ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 10 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.58 فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے شکار 48 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔