حامد خان گروپ سپریم کورٹ بار کا الیکشن جیت گیا

29 Oct, 2022 | 09:25 AM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری بار کے صدر منتخب ہوگئے۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عابد شاہد زبیری نے ایک ہزار 347 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایڈووکیٹ خالد جاوید کو ایک ہزار 148 ووٹ ملے۔

چاروں صوبوں کی نائب صدارت کیلئے 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ سپریم کورٹ بار الیکشن کے مصدقہ اورحتمی نتائج کا اعلان 3 نومبر کو کیا جائے گا۔نو منتخب صدر عابد زبیری کا کہنا ہے کہ اپنے منشور پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کیسوں کی سماعت بارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا، جوڈیشری کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے کام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں