وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار میوہسپتال پہنچ گئے، زخمی پولیس  اہلکاروں کی عیادت کی

29 Oct, 2021 | 08:23 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی میوہسپتال آمد،  وزیر اعلی نے مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلی نے مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار فرداً فرداً زخمی ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی۔
 اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور جذبے کو سراہا اور اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی،زخمی پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

 وزیر اعلی عثمان بزدار نے زخمی اہلکاروں سے گفتگو میں مزید کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے،آپ فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہوئے ہیں،حکومت آپ کی فرض شناسی کوسراہتی ہے،پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں ۔حکومت آپ اور آپ کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرتی رہے گی،آپ ہمارے ہیرو ہیں ،تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر زخمی پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو  میں کہا کہ آپ کی آمد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا کہ انہیں کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں  وزیراعلی نے مریضوں اور ان کے تیمار دارو ں سے بھی  گفتگو کی۔
 زخمیوں کی عیادت کے موقع پر وزیر اعلی کے ہمراہ صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال، معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود پانچ روز گزرنے کے بعد بھی حلقہ این اے 133 سے وزیر اعظم کی تصاویر والے بینرز نا اتارے جا سکے۔

مزیدخبریں