(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں ان دنوں کافی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بالی ووڈ کے بہت سے ایکٹر شادی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھارتی اداکار سلمان اور ان کی فیملی نے بھی زور و شور سے تیاروں میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ان فیملی بھی شادی میں شریک ہوگی ۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کی شادی کی خبریں بھی ایک عرصے تک میڈیا کی زینت بنی رہیں۔ مگر سلمان خان کی شادی میں عدم دلچسپی کی وجہ سے کترینہ کیف اب وکی کوشل سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ اور اور وکی کوشل سات سے نو دسمبر 2021 کے درمیان میں شادی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ روز اپنی شاد ی کے حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کو کس نے کہا کہ میں شادی کرنے جارہی ہوں کترینہ کیف نے واضح کیا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنی جا رہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ ان سے متعلق خبریں کس نے اور کیوں پھیلائی ہیں؟ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے یہی سن رہی ہیں کہ آج شادی ہوئی اور کل شادی ہوئی یہ خبریں کون پھیلا رہا کہ میں شادی کررہی ہوں تاہم اب ایک بار پھر سے کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں ان دنوں کافی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔