ٹی 20 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ایونٹ میں پہلی کامیابی

29 Oct, 2021 | 07:13 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلا دیش 5 وکٹوں پر 139 رنز بناسکا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھیں، ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے جبکہ بنگلا دیش تینوں میچز ہاری ہے۔


 

مزیدخبریں