آریان خان کو ضمانت کے باوجود رہائی نہ مل سکی

29 Oct, 2021 | 07:06 PM

ویب ڈیسک: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹے سےملنے کی انتظار کی گھڑیاں مزید طویل ہوگئیں۔ آریان خان کو آج بھی جیل سےرہائی نہ مل سکی، قانونی کارروائی مکمل ہونے میں تاخیر کے باعث آریان کی ضمانت اب کل ہوگی۔
بالی وڈ کے بادشاہ عدالت کےسامنےبےبس، ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنےکےبعد آریان کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی۔ آریان کو مزید ایک رات جیل کی سلاخوں کے پیچھےگزارنا پڑے گی۔
آریان کےوکیل نےعدالت سےقانون کارروائی مکمل کی تاہم جیل انتظامیہ تک رہائی کا پروانہ وقت پرنہ مل سکا جس کےباعث آریان کو مزید ایک دن کا انتظار کرنا ہوگا، عدالت میں آریان کی ضمانت کےلئے اداکارہ جوہی چاولہ نےضمانتی مچلکےجمع کروائے۔
ممبئی ہائی کورٹ نےکیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان بغیر اجازت شہر یاملک سے باہرنہیں جاسکتے اور نہ ہی کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی بیان دے سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان بھی بیٹےکولینےجیل پہنچےتاہم انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ 

مزیدخبریں