ویب ڈیسک: پنجاب میں جاری کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان علما کرام کی مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، علما کرام کے سامنے ملکی موجودہ صورتحال رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے اور اگر کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات ناکام ہوئے تو قوم کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا، ہانگ، امریکہ اور برطانیہ سے واٹس ایپ میسجز چل رہے ہیں۔ سارا سوشل میڈیا باہر سے چلایا جا رہا ہے۔ یہ لوگ ساتویں بار اسلام آباد آ رہے ہیں، ان کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے طے پائیں، ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔