حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں:سپیکر پنجاب اسمبلی

29 Oct, 2021 | 03:59 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 :سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں۔پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی  کا کہنا  ہے کہ  حکمران اناختم کرکےمذاکرات سے مسئلہ حل کریں، حکومتوں کی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کےذمہ دار نہ بنیں، انہوں نے کہا کہ  بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کم مسلمان ہیں، بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں، سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ  نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے، حکمرانوں کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو، سارا مسئلہ حکمرانوں کے ذمے لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے؟ دشمن سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو عوام سے کیوں نہیں؟

مزیدخبریں