مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے، ریاست کی رٹ قائم رکھیں گے:وزیرداخلہ

29 Oct, 2021 | 03:46 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک:  سلامتی کمیٹی کے اجلاس کےبعد وفاقی وزیرداخلہ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا آرٹیکل147 کے تحت پنجاب میں پولیس کو رینجرز ماتحت کردیا ہے۔ اب پنجاب حکومت کی مرضی ہے وہ اس کوجہاں چاہے استعمال کرے۔  مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے، مگر ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم چند روز میں قوم سے خطاب کریں گے، جو وہ کہیں گے وہی حکومت کا بیانیہ ہوگا۔  شیخ رشید نے بتایا کہ اب تک4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں اور80 زخمی ہیں۔ زخمیوں میں6 سے8 کی حالت تشویشناک ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا آرٹیکل147 کے تحت پنجاب میں پولیس کو رینجرز ماتحت کردیا ہے۔ اب پنجاب حکومت کی مرضی ہے وہ اس کوجہاں چاہے استعمال کرے۔ 

وزیرداخلہ نے بتایا کہ انڈیا، ہانگ، امریکہ، برطانیہ سے واٹس ایپ میسجز چل رہے ہیں۔ سارا سوشل میڈیا باہر سے چلایا جا رہا ہے۔ یہ لوگ ساتویں بار اسلام آباد آ رہے ہیں، ان کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے طے پائیں۔ ممکن ہے کہ شام کو دوبارہ مذاکرات ہوں۔ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

ٹی ایل پی نے اپنے مرکز واپس جانا تھا وہ نہیں گئے۔ آج شام دوبارہ مذاکرات میں جو ہوگا آپ کو آگاہ کریں گے۔ ٹی ایل پی کے سربراہ ٹی ایل پی کیساتھ بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔ مذاکرات اور مارچ ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کو رینجرز کے ماتحت کرکے امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے، مگر ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے۔عمران خان پاکستان کو یرغمال بننے نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی ٹاپ ایجنڈا فرانس کے سفیر ہے۔ فرانس کا سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔ فرانس کے سفیر کا مسئلہ اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ اپوزیشن اس بحث میں نہیں آئے گی تو حکومت کے لیے مسائل ہوں گے۔

مزیدخبریں