بھارت باز نہ آیا، پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف

29 Oct, 2021 | 03:31 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر سے اڑنے والے بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف، بھارتی نجی ایئرلائن کی پرواز نے سرنگر سے شارجہ کے لیے اڑان بھری۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی نجی ایئرلائن کے طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری۔ نجی ایئر لائن کی پرواز دو روز پہلے لاہور ریجن سے گزر کر شارجہ پہنچی تھی۔

 ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان نے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے امارات کے درمیان پروازوں کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے سے قبل کسی پاکستانی اتھارٹی سے اجازت نہیں لی۔ طیارے میں کون سوار تھا، ترجمان سول ایوی ایشن لاعلم جبکہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے بھی معاملہ پر چپ سادھ  لی۔ 

مزیدخبریں