سٹی 42 : وفاقی حکومت پنجاب کو مختلف شعبوں پر بقایا جات ادا نہ کرسکی ۔پنجاب حکومت کا نیٹ ہائیڈرل پرافٹ اور دیگر شعبوں پر بقایاجات 114 ارب روپے پہنچ گئے ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب سے واجب الادا رقم کے اجرا کی استدعا کردی ۔
وفاقی حکومت پر پنجاب کے مختلف شعبہ جات بقایاجات کا حجم 114 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق وفاق کے ذمے پنجاب کے 114 ارب روپے واجب الادا ہیں ۔نیٹ ہائیڈرل پرافٹ کی مد میں 57 ارب روپے وفاق نے پنجاب کو دینا ہے اور گندم پر 44 ارب روپے کی رقم وفاقی حکومت نے پنجاب کو دینا ہے ۔
محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق پی آر اے اور ایف بی آر کراس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے ۔جبکہ راولپنڈی میٹرو بس سروس کے آپریشن پر 3 ارب روپے کی رقم وفاق کے ذمہ ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واجب الادا فنڈ واپس لینے کی استدعا کی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب وفاقی حکومت سے یہ واجب الادا رقم کے اجرا کے لیے بات کریں تاکہ یہ فنڈ پنجاب میں سروس ڈیلیوری پر خرچ ہوسکیں۔