علی رامے: وفاقی حکومت نے حکومتی اراکین اسمبلی کے لیے خزانے کے منہ کھول دئیے، پنجاب کے بعد وفاقی حکومت نے بھی قومی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو فنڈز جاری کردئیے، 28 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے "سیپ" فیز فور کے لیے اپنے قومی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کے اجرا کے لیے خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق لاہور میں حکومتی قومی اراکین اسمبلی کو 1 ارب 13 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے، فنڈز عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے مسائل اور سڑکوں کی تعمیر نو سمیت گلی محلوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی ہوگی۔ فنڈز صرف حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں پر خرچ ہوں گے، اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔