ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 133ضمنی انتخاب، شائستہ پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی منظور

NA133 by election 2021
کیپشن: NA133 by election 2021
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :این اے 133 کا ضمنی انتخابی معرکہ,مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل, ریٹرننگ آفیسر سید باسط علی نے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

این اے 133 کا ضمنی انتخابی معرکہ 5 دسمبر کو ہونے جا رہا. مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے ایم این اے علی پرویز ملک, بیرسٹر احمد پرویز ملک, ایم پی اے چوہدری شہباز احمد الیکشن کمیشن آفس پہنچے.شائستہ پرویز ملک کے نامزد کردہ نوید انجم بھی سیکروٹنی کے لیے پیش ہوئے۔

 ریٹرننگ آفیسر سید باسط علی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کر لیے. اس موقع پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتی مشنری حکومتی امیدوار کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے اور حلقہ میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کام جاری ہیں الیکشن کمیشن کاروائی کرے. ریٹرننگ آفیسر سید باسط علی نے کہا کہ نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کاروائی کی جائے گی