مال روڈ (قیصر کھوکھر، حسن خالد) وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کے تقررو تبادلے، پولیس سروس آف پاکستان کے 3 اعلیٰ افسروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق 3 اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، پولیس سروس کے گریڈ 22 کے آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام کا تبادلہ کرتے ہوئے اُنہیں سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کر دیا گیا، پولیس سروس گریڈ 21 کے انعام غنی کو آئی جی موٹروے پولیس تعینات کر دیا گیا ہے، انعام غنی اس سے قبل آئی جی ریلوے پولیس تعینات تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر فیصل شاہکار کو آئی جی ریلوے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں لاہور میں مختلف تھانوں کے انچارچ انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے احکامات جاری کیے،سب انسپکٹر صداقت علی کو انچارج انویسٹی گیشن لوئر مال، سب انسپکٹر غلام ضمیر کو انچارج انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ، انسپکٹر جاوید حسین کو انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی، سب انسپکٹراصغر علی کو نشتر کالونی سے تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں جنرل ڈیوٹی پر تعینات کردیا۔