ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ

Intercontinental Ballistic Missile
کیپشن: Intercontinental Ballistic Missile
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مشرقی ساحل سے دور جزیرے سے جوہری صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو 5 ہزار کلومیٹرز تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

 بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کامیاب تجربہ بھارت کی قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس کی پالیسی کے عین مطابق ہے، جو پہلے استعمال نہ کرنے کے عزم کو تقویت دیتی ہے، اگنی فائیو میزائل نے خلیج بنگال میں انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، بیجنگ کے طاقتور میزائل ذخیرے نے حالیہ سالوں میں نئی دہلی کو اس کے جنگی ہتھیار کا نظام بہتر کرنے کی مہم کی جانب گامزن کیا ہے۔

 اگنی فائیو سے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ یہ پورے چین کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت پہلے ہی پڑوسی ملک پاکستان میں کہیں بھی میزائل داغ سکتا ہے، بھارت، 1990 سے درمیانی اور طویل سفر طے کرنے والے جوہری اور میزائل نظام تیار کر رہا ہے، جس نے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے مقابلے کے لیے ملک کے دفاعی نظام کی صلاحیت کو فروغ دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال عرصہ دراز سے جاری سرحدی پہاڑی علاقے لداخ پر تنازع دوبارہ شروع ہوا۔

بھارت کا یہ شبہ بھی بڑھ رہا ہے کہ بیجنگ، بحیرہ ہند پر اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اور چین کے آرمی کمانڈرز کے درمیان سرحد کے اہم علاقوں سے فوجیوں کو واپس بلانے کے لیے رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے اور 17 ماہ کے تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہے جس دوران جان لیوا جھڑپیں بھی ہوئیں، بھارت اور چین نے اس تنازع کے باعث 1962 میں جنگ بھی لڑی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer