احسان مانی اور رمیز راجہ کے اخراجات کی رپورٹ جاری

29 Oct, 2021 | 09:25 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین رمیز راجہ اور سابق چیئرمین احسان مانی کے اخراجات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی سی بی کے مطابق رمیز راجہ نے اب تک صرف ایک لاکھ پچاس ہزار چار سو چوبیس روپے کے اخراجات کیے ہیں،  رمیز راجہ کے اندرون ملک سفری اخراجات کی مد میں 67  ہزار روپے کے قریب خرچ ہوئے، ڈرائیورکے اخراجات 54 ہزار جبکہ سکیورٹی گارڈ کی مد میں اکیس ہزار روپے ہوئے، چیئرمین نے استحاق کے باوجود بورڈ سے 70 ہزار روپے کا الاؤنس وصول نہیں کیا، بطور چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ پٹرول، موبائل ، گھر کا کرایہ سمیت بہت سی مراعات نہیں لے رہے۔

دوسری جانب سابق چیئرمین احسان مانی نے تین سال میں تین کروڑ سے زیادہ اخراجات کیے جبکہ اس دوران انہوں نے بھی ڈیڑھ کروڑ کے  الاؤنسزوصول نہیں کیے۔

مزیدخبریں