شہریوں سے مفت تفریح کی سہولت چھیننے کا فیصلہ

29 Oct, 2020 | 09:03 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(در نایاب) شہریوں سے مفت تفریح کی سہولت چھیننے کا عملی اقدام، پی ایچ اے نے شہریوں سے پارکوں کی انٹری فیس وصولی کے لئے وزیراعلی سے اجازت مانگ لی۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شہر کے اے کلاس پارکوں میں انٹری فیس وصولی کی سمری وزیراعلی کو ارسال کردی ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے سمری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد ارسال کی ہے ۔ پی ایچ اے ذرائع کے مطابق سمری میں پی ایچ اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے انٹری فیس کو ناگزیر قرار دیا گیا ۔

وزیراعلی سے پارکوں میں پارکنگ فیس وصولی کی اجازت کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے مطابق وزیراعلی کی اصولی منظوری کے بعد پارکوں میں انٹری فیس کا حتمی تعین کیا جائے گا ۔ سابق دور حکومت میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پارکوں سے انٹری فیس وصولی کا خاتمہ کیا تھا جسے تبدیلی سرکار دوبارہ رائج کرنے کے درپے ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر نئے ایس او پیز پر عملدرامد شروع کردیا گیا ہے۔ پی ایچ اے نے شہر کے پارک صبح سات سے شام چھ بجے تک کھولنے کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔ کرونا ایس او پیز کے تحت پارکوں کے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس پر اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں