لاہور جلسے سے قبل ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی

29 Oct, 2020 | 08:05 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی میں اختلافات کی دراڑیں پڑ گئیں ، شہر کے لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے آپسی اختلافات میں اضافہ ہوگیاہے، مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی اور ایم پی اے اپنے ہی حلقوں میں ایک ساتھ بیٹھنے سے انکار کرنے لگے۔

نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکےحلقوں کی سطح پرلیگی کارکنان سےاجلاس،شہرکےارکان اسمبلی کےاختلافات کھول کرسامنےآنےلگئے، ایم این اےملک ریاض اورایم پی اے غزالی سلیم بٹ نے اکھٹے بیٹھنےسےانکار کردیا، غزالی سلیم بٹ نےحلقہ پی پی ایک سوپینتالیس کی علیحدہ میٹنگ کرلی توایم این اےملک ریاض نےبھی پی پی ایک سوچوالیس کی میٹنگ میں دوسرےحلقہ کےکارکنان کوبلاکرمیٹنگ کرلی،قیادت ارکان اسمبلی کےاختلافات کوحل کروانےکی بجائےخاموش دیکھائی دی۔
 

ایم این اےملک ریاض اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کا ایک ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کےحلقہ کےکارکنان کی علیحدہ میٹنگ ہوئی جس میں ایم این اےملک ریاض شامل نہیں تھےجبکہ دوسری جانب آج پی پی ایک سوچوالیس ایم پی اےسمیع اللہ خان کےحلقہ کی میٹنگ تھی جس میں ایم این اےملک ریاض نے پی پی ایک سوپینتالیس کےکارکنان کوبھی بلوالیا۔

ذرائع کےمطابق ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے غزالی بٹ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اورسیاسی مشکلات میں الجھی پارٹی قیادت نے اراکین اسمبلی کے اختلافات کو حل کروانے کی بجائے چپ سادھ لی۔

مزیدخبریں