ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’پنجاب کے 9 ڈویژنز کو 36 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری‘‘

’’پنجاب کے 9 ڈویژنز کو 36 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے کام جاری ہے۔ چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ رواں مالی سال میں 9 ڈویژن کو 36 ارب سے زائد کے فنڈز کا اجراء کیا گیا۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں میں لوکل گورنمنٹس کو کمزور رکھ کر عوام کا نقصان کیا جاتا رہا۔ حکومت نے اربوں روپے کے منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔ چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ 


پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے لیے پنجاب کے 9 ڈویژنز کو 36 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔ 41 ارب کی لاگت سے شروع کیا جانے والا پنجاب انٹر سٹیز ایمپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام اس ضمن میں قابل ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت منتخب شہروں میں سالڈ ویسٹ، واٹر سپلائی، لوکل گورنمنٹ اکیڈمیز، گندے پانی کی صفائی اور سمارٹ سٹیز انفراسٹرکچر پر کام کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال، جبکہ دوسرے مرحلے میں سرگودھا، بہاولپور رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ملتان اور راولپنڈی میں اس منصوبے پر کا نفاذ کیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 16 دیگر شہروں کی مقامی حکومتوں میں بہتری کے لیے 36 ارب سے پنجاب سٹیز پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer