عاطف اسلم  نے اپنے مداح کی خواہش پوری کر دی

29 Oct, 2020 | 03:29 PM

Azhar Thiraj

(ویب ڈیسک ) عاطف اسلم کے ایک مداح جو بے حد خوب صورت آواز کے مالک ہیں، حذیفہ خان نے ایک  انٹرویو میں گلوکور عاطف اسلم کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کو عاطف اسلم کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور بھارت میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداح کی خواہش کا پاس رکھتے ہوئے گانا گانے کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔ مداح حذیفہ خان نے ایک انٹر ویو میں گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کو عاطف  اسلم کی جانب سے تسلیم کر لیا  گیاہے ۔

عاطف نے اپنی انسٹاگرام اکاونٹ پر حذیفہ کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےان کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور ساتھ ہی جیمنگ سیشن جوائن کرنے کی دعوت بھی دی۔مداح حذیفہ کی ویڈیو کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا کہ کیا خیال ہے کسی دن جیم سیشن پر ملاقات نہ ہوجائے۔

عاطف اسلم نے مداح حذیفہ خان کے گلوکاری کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس باصلاحیت لڑکے کو سن کر واقعی بہت اچھا لگا،کہا "تو ایک ساتھ کچھ گلوکاری کے بارے میں کیا خیال ہے"۔ 

عاطف اسلم کی جانب سے اس ویڈیو کو شیئر کرنے پر ان کے مداح بہت خوش نظر آ رہے ہیں مداحوں کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کا لوکل ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا جذبہ قابلِ تعریف ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔جبکہ عاطف کی اس پوسٹ سے مداح حذیفہ خان بھی مقبول ہو رہے ہیں ، انسٹاگرام پر 13 ہزار فلوورز سمیٹ چکے ہیں، جبکہ حذیفہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے حذیفہ خان وہاج حنیف کے ساتھ بھی گلوکاری کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں