(جنید ریاض) لاہور بورڈ کے چیرمین کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث 1600 ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہیں تاخیر سے ملنے کا خدشہ، بورڈ ملازمین کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہیں اکاونٹ میں منتقل کردی جاتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے 1600 ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہیں تاخیر سے ملنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ لاہور بورڈ ملازمین کو ہر ماہ یکم تاریخ کو تنخواہیں اکاونٹ میں منتقل کردی جاتی ہیں۔ چیرمین بورڈ کا عہدہ چند ہفتوں سے خالی ہونے کے باعث تنخواہیں بروقت جاری نہیں ہوسکیں گی۔جمعہ اور ہفتہ کو بنک کی چھٹی کے باعث بھی یکم تاریخ کو تنخواہیں جاری نہیں ہوسکیں گی۔ لاہور بورڈ میں 600 ریگولر ملازمین، 200 ڈیلی ویجز اور 550 پینشنرز ہولڈز ملازمین شامل ہیں۔
سیکرٹری بورڈ اظہر منیر سے بھی 15 اکتوبر سےعارضی چارج واپس لے لیا گیاتھا۔ مستقل چیرمین نہ ہونے سے بورڈ افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ بورڈ افسران نے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے چیرمین بورڈ کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کردیا ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ چیرمین کی تعیناتی کے بغیر تنخواہوں کی ادائیگی نہ ممکن ہے، جلد از جلد چیرمین کا انتخآب کر کے ملازموں کی پریشانی کو حل کیا جائے۔
دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی چھٹی اور جوائنگ کا نظام آج سے اون لائن کردیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ارم بخاری کے مطابق جوائنگ رپورٹ افسران کو بروقت نہ ملنے سے اساتذہ کئی ماہ کالجز میں تعینات نہیں ہوتے تھے۔انکا کہنا تھا کہ سسٹم اون لائن ہونے سے اساتذہ کو فرق کی مدت عدالت سے درست کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ارم بخاری نے مزید کہا کہ تین سو سے زائد سیٹیں کنورٹ ہونےسے اساتذہ کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔۔۔۔۔