کرکٹر ناصر جمشید  کی اسپاٹ فکسنگ کیس میں ضمانت 

29 Oct, 2020 | 12:28 AM

Azhar Thiraj

 (سٹی 42) پاکستان کےمایا ناز بلے باز ناصر جمشید رواں برس اسپاٹ فکسنگ کیس کے سلسلے میں برطانیہ کی جیل میں اپنی قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جو اب ضمانت پر رہاہو گئے ہی۔

تفصیلات کے مطابق ،پاکستانی بلے باز ناصر جمشید کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں رواں برس فروری میں 17 ماہ کی سزا ہوئی تھی لیکن تاحال وہ اپنی آدھی سزا کاٹنے کے بعد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے بازناصر جمشید کوابھی برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا تاہم ناصر جمشید  اپنی بیٹی اور اہلیا کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ 2017 میں کھلاڑیوں سے رابطوں اور رشوت کی پیشکش کے جرم میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو 17 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔ ناصر جمشید سے روابط پر تین پاکستانی کرکٹرز شرجیل خان، شاہ زیب حسن اور خالد لطیف کو سزا ہوچکی ہے جبکہ شرجیل خان اپنی سزا پوری کرنے کے باد دوبارہ کرکٹ کی دنیا میں آچکے ہیں ۔ جبکہ ناصر جمشید پر اینٹی کرپشن ٹریبونل کی جانب سے 10 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے جسکی وجہ سے وہ دس سال تک کرکٹ کھیلنے سے قاصر ہوں گے۔

مزیدخبریں