لاہور سمیت ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس متاثر

29 Oct, 2019 | 10:56 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی 2 اہم ترین سب میرین کیبلز آف لائن ہوگئیں، جس کی وجہ سے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سپیڈ انتہائی کم ہوگئی۔       

انٹرنیشنل سب میرین میں خرابی کے باعث لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کا فالٹ جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا جس کے بعد صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

مزیدخبریں