ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی سفیروں کا شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ

غیر ملکی سفیروں کا شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) چائنہ اور افغانستان سے آئے سفارتکاروں نے اندرون شہر مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا، انھوں نے پاکستانی ثقافت اور تاریخی عمارات کی خوب پذیرائی کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی سہہ فریقی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے چین اور افغانستان کے سفارتکاروں نے اندرون شہر دہلی گیٹ بازار، شاہی حمام، سمیت بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تیرہ رکنی وفد نے لاہور شہر کے تاریخی مقامات کو اپنے کیمرہ میں عکس بند کیا۔ انھوں نے تصاویر بنائیں اور شاہی قلعہ سمیت بادشاہی مسجد کے فن تعمیر کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ چین اور افغانستان کے مندوبین کو پاکستان کی ثقافت کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے پاکستان کی تاریخی عمارات ہی خطے کی ثقافت کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ پاکستان کا مثبت امیج ہے، یہی سفارتکار جب دوسرے ملکوں میں پاکستان کے بارے میں بات کریں گے تو یہی امیج سب کے سامنے ہوگا۔

اندرون شہر کا دور کرنے والے چین اور افغانستان کے مندوبین کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارات خطے کا اثاثہ ہیں۔ ہر فرد کو ان کی تزئین و آرائش کے لیے اپنا کرادا ادا کرنا ہو گا۔