جے یو آئی (ف) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی

29 Oct, 2019 | 10:04 PM

Arslan Sheikh

( طاہر جمیل ) مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ، آزادی مارچ کی انتظامیہ کو مینار پاکستان جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مل گئی۔

اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ کراچی سے ہوتا ہوا آج رات لاہور پہنچے گا، جس کے لیے لاہور پولیس نے آزادی مارچ کے شرکا کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اسی حوالے سے پولیس افسران کا اجلاس منعقد کیا جس میں مارچ کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے شرکا کو فُول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ جس راستے سے گزرے گا وہاں ڈایئورشن لگا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے گا اور مارچ کے کسی مقام پر کنٹینئرز لگا کر بلاک نہیں کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی نے افسران کو بھی ہدایات جاری کیں کی آزادی مارچ کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں