ریسلر انعام بٹ کھیلوں کے سفیر مقرر

29 Oct, 2019 | 08:11 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کو کھیلوں کا سفیر مقرر کردیا، انعام بٹ کہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لئے کامیابیاں حاصل کرتا رہوں گا۔

اولمپک ہاؤس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی او اے کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے انعام بٹ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا۔ صدر پی او اے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا تھا کہ انعام بٹ نے کامیابی حاصل کرکے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔

اس موقع پر انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور میڈل جیتنے پر بے حد خوش ہوں، مستقبل میں بھی میڈل حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدرعابد رانا نے بھی انعام بٹ کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔عابد رانا کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان آئندہ برس بھی اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتے۔

مزیدخبریں