( علی اکبر ) پنجاب حکومت نے دوا ساز ادارے نوارٹس فارما پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ روپے کی واجب الادا رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے تقریباً 7 ارب روپے فراہم کرے گی۔ یہ رقم اگلے پانچ برس کے لئے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے فراہم کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے کینسر کے مریضوں کے فری علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اس طرح دوا ساز ادارے نوارٹس فارما پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ روپے کی واجب الادا رقم بھی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم ضمنی گرانٹ کے تحت جاری کی جائے گی۔
علاوہ ازیں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے دواساز ادارے کے ساتھ معاہدے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔