گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہسپتالوں کے ان ڈور بند کرنے کا اعلان

29 Oct, 2019 | 03:07 PM

Sughra Afzal

(طاہر جمیل) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے  ہسپتالوں کی ان ڈور وارڈز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ صحت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس میں اب تک معاملات طے نہیں پاسکے, ایم ٹی آئی ایکٹ کےخلاف پیرامیڈیکل کا احتجاج 19 ویں روز بھی جاری ہے،ٹیچنگ  ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں کام بند ہونے سے علاج معالجہ نہیں ہو رہا جس کے باعث دور دراز سےآنے والے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہسپتالوں میں مکمل طور پر کام بند کریں ان ڈور بند کرنے کا فیصلہ ہم نے نہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کروایا ہے، ہمارے ڈاکٹرز کو بلاوجہ معطل اورگرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین کو برطرف ،گرفتاریاں کیا جارہا ہے، اگر مزید برطرفیاں کی گئیں تو ایم آئی آئی ایکٹ کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایمرجنسی میں بھی کام بند کردیں گے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس ممبران کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ہڑتال سےنقصان کا اندازہ ہے،مگراحتجاج عوام کے فائدے کے لیے  ہی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹروں کی ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال پرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اپنی کارروائیاں تیزکرتے ہوئے چار ڈاکٹروں کو ہڑتال میں حصہ لینے پر نوکری سے فارغ کردیا۔

مزیدخبریں