جمعیت علمائے اسلام کا آزادی مارچ آج رات لاہور داخل ہوگا

29 Oct, 2019 | 01:57 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: جمعیت علمائے اسلام کا آزادی مارچ آج رات لاہور میں داخل ہوگا، آزادی مارچ ملتان روڈ سے براستہ ٹھوکر نیاز بیگ، یتیم خانہ چوک، سمن آباد موڑ ، چوبرجی چوک، داتا دربار سے ہوتا ہوا آزادی چوک پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کا آزادی مارچ کراچی سے براستہ ملتان آج رات لاہور پہنچے گا، آزادی مارچ ملتان روڈ سے براستہ ٹھوکر نیاز بیگ، یتیم خانہ چوک، سمن آباد موڑ سے ہوتا ہوا چوبرجی چوک پہنچے گا، چوبرجی چوک پر صدر مسلم لیگ ن لاہور اور ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک اور علی پرویز ملک شرکاء کا استقبال کریں گے۔

بعدازاں آزادی مارچ داتا دربار سے ہوتا ہوا آزادی چوک پہنچے گا، آزادی چوک میں مولانا فضل الرحمن مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، کل صبح 10 بجے راوی روڈ پر مرکزی جماعت اہلحدیث کی جانب سے آزادی مارچ کو استقبالیہ دیا جائے گا۔ آزادی مارچ کل صبح 11 بجے مرکز اہلحدیث راوی روڈ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا، اتحادی جماعتوں کی جانب سے آزادی مارچ کی استقبال کے تیاری حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔      

مزیدخبریں