(سٹی 42) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں،وہ بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی اور ہارٹ اٹیک نے نواز شریف کی صحت کو متاثر کیا، نوازشریف کے گردے صحیح کام نہیں کر رہے، نواز شریف کے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، ملتوی کیے گئے سکین اور بائی ایپسی سےبیماری کی جانچ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف21 اکتوبر سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کے 80 انجکشنز کا کورس مکمل ہوگیا، اس وقت ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 28 ہزار ہے۔