علی رامے: پنجاب حکومت کا تاریخی عجائب گھر لاہورکو رواں سال فنڈز کے اجرا سے انکار، عجائب گھر کی اپگریڈیشن کے پی سی ٹو پر اعتراضات، والڈسٹی اتھارٹی کی موجودگی میں نئی کنسلٹینسی فرم کے حصول پرسوال اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق عجائب گھرانتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے پی سی ٹو پر حکام بالا نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے دستاویزات واپس کردی ہیں، عجائب گھر کی بحالی اور اپگریڈیشن کے لیے انتظامیہ نے کنسلٹنی کے فنڈز مانگے تھے۔ عجائب گھرکی بحالی کے لئے نجی کنسلٹنیسی کمپنی سے اسٹڈی کرائی جانی تھی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پبلک بلڈنگ اور والڈ سٹی اتھارٹی کی موجودگی میں نئی کنسلٹینسی فرم کے حصول پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔
تاریخی عجائب گھر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے دس کروڑ روپے مختص ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے پی سی ٹومیں ترامیم اور یونیسکو سمیت والڈ سٹی کی اسٹڈی کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔