حسن علی: شہر میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آ سکا، سبزیوں کیساتھ ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی بڑھنے پرشہری حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطاق سبزیاں ہوں یامرغی کاگوشت کسی بھی شے کی قیمت میں کمی نہیں آ سکی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ شہرمیں پیاز ستر سے اسی، آلو پچاس سے ساٹھ، ادرک چارسو سے چارسو بیس، لہسن تین سو سے تین سو بیس روپے، مٹراور سبزمرچ 250، گھّیا کدو ایک سو، ٹماٹر120 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کروائے اور اپنے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت کو یقین بنائے۔ دوسری طرف شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زندہ مرغی آٹھ روپےاضافے کے بعد152روپے جبکہ مرغی کا گوشت گیارہ روپے اضافے کے بعد دو سوبیس روپے فی کلو ہو گیا، تاہم فارمی انڈے ایک سو بارہ روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اور موثراقدامات کرے تاکہ عام شہریوں کا ریلیف مل سکے۔