(جنید ریاض) گورنمنٹ ہائی سکول چوبرجی گارڈن میں طلبہ خستہ حال چھتوں کے نیچے پڑھنے پر مجبور، لاکھوں روپے کے ملنے والے نان سیلری بجٹ سے چھتوں کی مرمت نہ کروائی جاسکیں، اکثر کلاس رومز بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نا اہلی کے باعث گورنمنٹ ہائی سکول چوبرجی گارڈن میں طلبہ خستہ حال چھتوں کے نیچے پڑھنے پرمجبور ہیں، کلاس رومز میں خستہ حالی کے باعث طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، طلبا خوف و ہراس کے سایہ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں، جبکہ لاکھوں روپے کے ملنے والے نان سیلری بجٹ سے چھتوں کی مرمت نہ کروائی جاسکیں، اکثر کلاس رومز بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے کلاس رومز رنگ وروغن سے محروم ہیں، دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار اتھارٹی کو سکول کی تعمیرومرمت کیلئے درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔