(سٹی 42) تاجروں کے بعد پیٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی، اوگرا پالیسز سے نالاں پٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن نے دو روز کیلئے ہڑتال کردی، آج اور کل پٹرول پمپس بند رہیں گے۔
جنرل سیکرٹری ڈیلرز خواجہ عاطف نے کہا ہے کہ شہر کے 360 پٹرول پمپس کے پاس دو روز کا سٹاک موجود ہے ہڑتال کا دورانیہ بڑھا تو قلت پیدا ہوجائے گی، خواجہ عاطف نے کہا کہ لاہور میں روزانہ تیس لاکھ لٹر پٹرولیم مصنوعات آتی ہیں جن میں 25 لاکھ لٹر پٹرول اور پانچ لاکھ لٹر ڈیزل آتا ہے۔
خواجہ عاطف نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تسلسل کے ساتھ مل سکے۔