80 انجکشنز کا کورس مکمل، نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک

29 Oct, 2019 | 10:09 AM

Sughra Afzal

(حسن خالد) سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے علاج کا آٹھواں روز، حالت بدستور تشویشناک، پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے دیئے جانے والے 80 انجکشنز کا کورس مکمل ہوگیا۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آٹھ روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کی حالت بدستور تشیویشناک ہے، نواز شریف  کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، اتور کے روز پلیٹ لیٹس 25 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار ہوگئے تاہم پلیٹ لیس بڑھانے کے لیے امیونو گلو بین انجکشنز کا کورس مکمل ہوگیا، اس وقت اُن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 28 ہزار ہے۔

ذرائع کے مطابق انجکشنز کا کورس ختم ہونے پر میاں نوازشریف کا اب نیا علاج کرنے پر غور کیا جارہا ہے، مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدراور شہباز شریف جبکہ والدہ بیگم شمیم میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے جبکہ مریم نواز پہلے ہی اپنے والد کی دیکھ بھال کیلئے ان کے پاس موجود ہیں۔

میاں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر، رانا ارشد، میاں مجتبی شجاع الرحمان سمیت دیگر بھی ہسپتال پہنچے اور میاں نوازشریف کی صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

مزیدخبریں