(اکمل سومرو) اولیول میں پڑھائی جانےوالی اسلامیات کی متنازعہ کتاب پرپاپندی، یاسمین ملک کی تحریر کردہ اسلامیات کی کتاب میں قابل اعتراض مواد شامل ہونے پر پاپندی عائد کردی گئی۔
یاسمین ملک کی تحریر کردہ کتاب پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پاپندی عائد کی ہے، بورڈ نے صوبے کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو کتاب پر پاپندی سے آگاہ کر دیا ہے، اسلامیات کی کتاب کے صفحہ نمبر210 سے لے کر 220 تک متنازعہ مواد شامل ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ کتاب کے معاملے پر میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ایجوکیشن اتھارٹیز میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں سے30 اکتوبر تک بورڈ کو آگاہ کریں، اولیول امتحانات کیلئے یاسمین ملک کی کتاب سٹیفونا بکس نے شائع کی ہے، یہ کتاب کسی بھی پرائیویٹ سکول میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔