پی سی بی کے زیر اہتمام قومی انڈر 16 چیمپیئن شپ کا آغاز

29 Oct, 2018 | 11:13 PM

Shazia Bashir

شہبازعلی: پی سی بی کے زیر اہتمام قومی انڈر 16 چیمپیئن شپ کے افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے ایبٹ آباد کو 74 رنز سے شکست دے دی، ارحم نواب کی باؤلنگ کے سامنے ایبٹ آباد کے بلے باز بے بس دکھائی دئیے، نوجوان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کو اپنے مستقبل کے لئے اہم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل آر سی اے اتفاق گراؤنڈ پر ہونے والے افتتاحی میچ میں ایبٹ آباد کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے فیصل آباد نے 180 رنز سکور کیے، ملک عبد الرافع 48، محمد وقاص 30 اور سمیر ثاقب 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایبٹ آباد کے احمد خان اور محمد ایاز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم  106 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی، عماد نبی 18 رنز بنا کر نمایاں رہے، فیصل آباد کے ارحم نواب نے چار، سعد وسیم نے تین اور علی اسفر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیم کےمنیجر وحید گل کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کی ٹیم میرٹ پر بنائی گئی ہے، امید ہے کہ ٹیم کامیابی سمیٹے گی۔   فیصل آباد کے کوچ محمد اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اس کی واضح مثال فیصل آباد کی جونئیر سطح پر عمدہ کارکردگی ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے انڈر 16 ٹورنامنٹ کو اپنے مستقبل کے لئے اہم قرار دیا۔  

پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیوچر پروگرام کے تحت ہونے والے انڈر 16 ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 16 ریجنل اور نیشنل اکیڈمی سکول ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزیدخبریں