ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خزانے کی تلاش کا خواب حقیقت میں بدل سکتا ہے ، خزانہ ڈھونڈنے کا طریقہ سامنے آگیا

خزانے کی تلاش کا خواب حقیقت میں بدل سکتا ہے ، خزانہ ڈھونڈنے کا طریقہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : خزا نے  کو ڈھونڈ کر راتو ں رات  امیر بننے کا ایسا کلیہ سامنے آگیا کہ ہر شخص خزانے کی  تلاش میں نکل جائے 

 کروڑ پتی بننے کے خواہش مند افراد   کے لیے ایک امریکی سرمایہ کار نے ایسی  پیشکش کردی کہ  خزانے کی تلاش میں کئی  نوجوان نکلنے کو تیار ہیں ۔امریکی سرمایہ کار نے اپنے قیمتی  خزانے کا راز فاش کردیا  اور کہا کہ اس  قیمتی خزانے کو تلاش کرلیں تو راتوں رات کروڑ پتی بن جائیں 

امریکن بزنس مین اور کریپٹو سرمایہ کار جون کالنس نے امریکا میں پانچ مختلف مقامات پر خزانے دفن کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں قیمتی اشیاء موجود ہیں اور ان کی مالیت تقریباً 2 ملین ڈالرز کے قریب ہے، اب کوئی بھی شخص انھیں ڈھونڈ کر کروڑ پتی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا جب  بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے بعد ان کی دولت میں اضافہ ہوا تو انہوں نے دوسروں کے حوالے سے سوچا  کہ دوسروں کو بھی دولت حاصل کرنے کا گُر  سکھا دیا جائے ۔ 

جون کا کہنا تھا کہ وہ پچپن سے ہی  قیمتی  خزانہ  حاصل کرنے کا خواب دیکھتے تھے اور سوچتے تھے وہ بھی خزانے کی  تلاش میں  جائیں مگر ان کا خواب پورا نہ ہوا اس لیے ان جیسے ایسے افراد جو چھپے ہوئے خزانے کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ  سنہری  موقع سے فائدہ اٹھا کر کروڑ پتی بن سکتے ہیں ۔

کریپٹو سرمایہ کار نے پانچ مختلف خزانے کے صندوق بھرنے کے لیے قیمتی اشیا اکٹھی کرنا شروع کیں اور پھر امریکہ میں انھیں پانچ مخلتف مقامات پر دفن کر دیا، پانچ صندوقوں میں سے کوئی ایک بھی جون کی ذاتی جائیداد میں نہیں چھپایا گیا۔

بزنس مین نے خزانہ ڈھونڈنے کا طریقہ بھی بتا دیا ۔ جون کا کہنا تھا کہ ان  خزانوں کو تلاش کرنے کے لیے نشانیوں کی ایک فہرست ہے اور ذہین  اشخصاص آسانی سے  ڈھونڈ سکتے ہیں اور خزانہ کہاں ہے اس کا راز بھی صرف وہی جانتے ہیں اس کے علاوہ کوئی شخص نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس خزانے کو تلاش کرلیتا ہے تو اسے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ تلاش کرنے والا گردانا گا، مہم کا آغاز کرنے کے لیے جو معلومات درکار ہیں، وہ کالنس بلیک کی کتاب ’دیئر از ٹریژر انسائیڈ‘ میں موجود ہیں۔