ویب دیسک : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ 26 ویں ترمیم میں انکی کون سی بات نہیں مانی گئی، مولانا نے جو شقیں دیں وہ شامل ہیں۔
خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی نہیں سمجھتا، لیکن پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی بنانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں حالات خراب ہیں،ایک سو افراد مارے جاچکے ہیں لیکن پی ٹی آئی صرف اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف رہی ، پی ٹی آئی نے واویلا کیا لیکن اسلام آباد میں ٹہر نہیں سکے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں حالات خراب ہین لیکن اس کے باوجود میں گورنر راج کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی جب صوبے میں توجہ نہیں دے گی تو وفاقی حکومت کیا کرے ۔