سٹی 42: علی ساہی لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ، آئی جی پنجاب نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔
آئی جی پنجاب نے لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تشکیل سے ریلیشن شپ مزید مستحکم ہو گی،امید ہے ایسوسی ایشن رپورٹرز کے حقوق کیلئے بھرپور اقدامات کرے گی،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کو پرامن معاشرے کے قیام میں معاونت فراہم کرینگے
علی ساہی لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ،مجاہد شیخ جنرل سیکرٹری اور عمر یعقوب فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ حماد اسلم سینئرنائب صدر ، سرفراز خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے
انتخابات میں صدر کی سیٹ پر سینئرصحافی احمد فراز اور علی ساہی کے درمیان مقابلہ ہوا،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں علی ساہی نے 50ووٹ حاصل کئے، صدرلاہورکرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن علی ساہی کی کامیابی پر سپورٹرز نے جشن منایا ۔