ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا حملہ ناکام

 سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا حملہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا 3 دنوں میں دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا، پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر ڈی جی خان تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی  پر حملہ آور خوارجی دہشت گرد ایک بار پھر پسپا ہو گئے۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 20 سے 25 دہشت گرد جدید اور بھاری اسلحہ سے شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے، چوکی پر تعینات جوانوں نے جدید تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی آمد کی فی الفور نشاندہی کی ۔ ڈی پی او سید علی کی زیر قیادت ایلیٹ اور کیو آر ایف ٹیموں فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچیں، جس کے بعد پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی فوری کارروائی نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا، بھرپور جوابی کارروائی سے خوارجی دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

  ڈی پی او سید علی کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس جوان ہر لمحہ سربکف ہیں۔

 آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا ہےکہ لکھانی چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کا مورال اور عزم و حوصلہ بلند ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،  ہر حملے کو ناکام بنایا جائے گا ۔