’پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا‘

29 Nov, 2024 | 08:05 PM

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن  اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجینسی کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزارت ہوابازی ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا ، یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے ، یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی ۔ 

مزیدخبریں