ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حزب اللہ کے سربراہ آج اپنے کارکنوں اور حامیوں سے  خطاب کریں گے

Hezbollah Israel Truce, Ceasefire in Lebanon , Shaikh Naim Qasim, City42
کیپشن: حزب اللہ کے المنار ٹی وی سے لی گئی ایک تصویر میں ائب سربراہ نعیم قاسم کو 15 اکتوبر 2024 کو نامعلوم مقام سے تقریر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (اے ایف پی/ ایچ او/ المنار)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنگ بندی کے بعد حزب اللہ کے سربراہ آج پہلی بار  اپنے کارکنوں اور حامیوں سے  خطاب کریں گے۔
حزب اللہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی تقریر آج  حزب اللہ نے حامی نیوز چینل سے نشر کی جائے گی تاہم اب تک اس تقریر کے وقت کا اعلان نہین کیا گیا۔

حزب اللہ اور اسرائیل چودہ ماہ سے جنگ میں الجھے ہوئے تھے جو بدھ کی صبح ساٹھ روزہ جنگ بندی معاہدہ کے ساتھ بند ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے سوا دو ماہ پہلے لبنان مین براہ راست حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے شروع کئے تو ان حملوں کی زد میں آ کر حزب اللہ کے یکے بعد دیگرے دو سربراہ مارے گئے اور قیادت نعیم قاسم کے حصہ میں آ گئی جو سیکرٹری جنرل بننے کے بعد  سے مسلسل اندر گراؤنڈ ہیں،  اس روپوشی کے دوران انہوں نے ایک آدھ بار ہی اپنے کارکنوں اور حامیوں کے  ساتھ ریکارڈ شدہ تقریر کے ذریعہ بات کی ہے۔ اب جنگ بندی کے بعد جب حزب اللہ اپنی لبنان مین موجودگی کو دوبارہ استوار کر رہی ہے، شیخ نعیم قاسم کے نیوز چینل سے خطاب کی اطلاع کو گہری دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ 

حزب اللہ  کا کہنا ہے کہ دو دن قبل اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے آغاز کے بعد ان کی پہلی تقریر ہے۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے کل اعلان کروایا تھا کہ ان کے 32 سال مسلسل قیادت کرنے والے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی دوبارہ تدفین کی جائے گی جس مین ان کے حامیوں  شرکت کا موقع دیا جائے گا اور ایران سے بھی مہمان شریک ہوں گے۔ 

توقع کی جا رہی ہے کہ حزب اللہ نے نئے سیکرٹری جنرل عارضی جنگ بندی کے حوالے سے اپنی پالیسی کی وضاحت کریں گے۔ اس جنگ بندی کی بنیاد حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی کے جنوبی کنارہ کے علاقوں میں اپنی موجودگی سے دستبردار ہو کر دریائے کے شمالی کنارے کے علاقہ تک محدود ہو جانا ہے۔ اب تک حزب اللہ نے اسرائیل پر بیشتر راکٹ حملے دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں واقع اپنے سفری راکٹ لانچروں اور زیر زمین راکٹ لانچنگ اڈوں سے کئے تاہم ان حملوں کی بھاری قیمت حزب اللہ کے بیروت ، طائر اور جنوبی لبنان میں کئی دہائیوں میں بنائے انفراسٹرکچر کے چند ہفتوں میں انہدام کی صورت میں ادا کرنا پڑی

حزب اللہ نے ایک بیان میں "حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی آج کی تقریر" میں وقت بتائے بغیر اعلان کیا۔