یورپ کے لئے پی آئی اے کے جہازوں پر پابندی ختم ہو گئی

عمران خان کی حکومت کے دوران عمران خان کے وزیر ہوابازی کے اس دعوے کی بنا پر کہ پی آئی اے کے بیشتر پائلٹس کی ڈگریاں اور لائسنس ہی جعلی ہیں،  یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے 30 جون 2020 کو پ ی آئی اے کی  یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کر دیا تھا

29 Nov, 2024 | 07:20 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   پاکستان ائیرلائنز کے بندھے ہوئے پر کھول دیئے گئے, نیشنل فلیگ کیرئیر کے جہاز اب ایک بار پھر یورپ بھر کی درجنوں منزلوں کے لئے اڑانیں بھرا کرین گے اور یورم کے ملکوں میں مقیم پاکستانی قومی ائیر لائن کے جہازوں میں سفر کر کے زیادہ سہولت کے ساتھ  پاکستان آیا جایا کریں گے۔

یہ انکشاف دفاع و ہوا بازی کے وفاقی وزیر  خواجہ آصف نے کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی۔ یوری یونین کی پابندی کا خاتمہ بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیاروں کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے سے ممکن ہوا۔  پی آئی اے پرپابندی کےخاتمہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بہت محنت کی۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔ 

خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ یورپی ممالک کیلئے فلائٹس بحال ہونے کے بعد پاکستان ائیر لائنز کو بیچنے میں آسانی ہو گی۔ چند ہفتے پہلے وفاقی ھکومت نے ایک سال سے زیادہ عرصہ کی تیاریاں کر کے پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کر ڈالا تھا۔  پی آئی اے کے خسارہ دینے والے تمام کاموں کو اور اس پر واجب الادا قرضوں کو  حکومت کے پاس رہ جانے والی کمپنی کے حساب میں ڈال دیا تھا اور صرف منافع بخش کام یعنی ـفلائٹ آپریشنز سے متعلق تمام ساز و سامان، اثاثوں اور سہولیات پر مشتمل پی آئی اے " کو فروخت کیلئے پیش کیا تھا تو خریدانے کے لئے کوئی نہیں آیا تھا، واحد پیشکش شرم ناک تھی۔

اب یورپ فلائٹ آپریشنز بحال ہونے کے بعد خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی ہے دہانے پر آگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔

عمران خان کی حکومت کے دوران عمران خان کے وزیر ہوابازی کے اس دعوے کی بنا پر کہ پی آئی اے کے بیشتر پائلٹس کی ڈگریاں اور لائسنس ہی جعلی ہیں،  یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے 30 جون 2020 کو پ ی آئی اے کی  یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کر دیا تھا۔  

وزیراعظم کا پروازوں سے پابندی اٹھانے پر یورپی کمیشن کا خیر مقدم 

وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن  اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجینسی کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزارت ہوابازی ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا ، یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے ، یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی ۔ 

مزیدخبریں