ٹولنٹن مارکیٹ شادمان کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

29 Nov, 2024 | 05:58 PM

درنایاب : پنجاب حکومت  نے ٹولنٹن مارکیٹ شادمان کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعلیٰ نے 19کروڑ کی لاگت سے اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دیدی
ایل ڈی اے نے اپگریڈیشن پلان اورفنڈز کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی،وزیراعلی کی منظوری کے بعد پراجیکٹ کابینہ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کردیا گیا ۔ایل ڈی اے حکومتی فنڈز سے ٹولنٹن مارکیٹ کی تعمیر و بحالی کا کام کرے گا۔

ٹولنٹن مارکیٹ کے داخلی خارجی راستوں کو بہتر کیا جائے گا،مارکیٹ کے سیوریج سسٹم ، ایگزاسٹ سسٹم کو بہتر کیا جائے گا،ٹولنٹن مارکیٹ میں نئے واش رومز تعمیر کئے جائیں گے،جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگانے،گوشت واش کرنے کا سسٹم بنایا جائیگا،مارکیٹ کافرنٹ خوبصورت بنا کر پوری مارکیٹ کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ایل ڈی اے نے منصوبہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر شروع کیا

مزیدخبریں